میڑپلی میں سرقہ کی سنگین واردات

   

حیدرآباد /18 ستمبر ( سیاست نیوز ) میڑپلی پولیس حدود میں سرقہ کی سنگین واردات پیش آئی ۔ کمل نگر کے علاقہ میں سارقوں نے خوف و دہشت کا ماحول پیدا کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ مہیش نامی شہری کے مکان میں سرقہ کی سنگین واردات انجام دی گئی ۔ جہاں نامعلوم سارقوں نے مکان کا تالہ توڑ کر 20 تولہ طلائی زیورات ساڑھے تین لاکھ روپئے نقد رقم کو لوٹ لیا ۔ اطلاع کے ساتھ ہی پولیس کی ایک ٹیم نے کمل نگر کے علاقہ میں مہیش کے مکان پہونچکر تحقیقات کا آغاز کردیا اور مقام سے شواہد کو اکٹھا کیا گیا ۔ پولیس نے اس واردات کے بعد چوکسی اختیار کرتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ شروع کردی ہے اور میڑپلی پولیس حدود کے علاوہ دونوں کمشنریٹ میں پولیس کو چوکنا کردیا ۔