میڑپلی میں عادی سارق گرفتار

   

حیدرآباد۔ میڑپلی پولیس نے ایک عادی سارق وکی کو گرفتار کرلیا جو چنگی چرلہ چوراہے پر مشتبہ انداز میں گشت کررہا تھا۔ پی ڈی ایکٹ کے تحت سزا کاٹ چکا ہے۔ وکی کئی وارداتوں میں ملوث تھا۔ پولیس کے مطابق وکی کے قبضہ سے گیارہ تولہ طلائی زیورات، 20 تولہ چاندی اور 20 ہزار روپئے نقد رقم اور ایک موٹر سیکل کو ضبط کرلیا۔ اکٹوبر 2020 سے تاحال اس نے میڑپلی، اپل، ایل بی نگر میں سرقہ کی وارداتیں انجام دیا تھا۔ اس نے سابق میں جوبلی ہلز، کشائی گوڑہ ، کیسرا، عثمانیہ یونیورسٹی، پولیس نلہ کنٹہ، ملک پیٹ اور کوکٹ پلی میں 19 وارداتیں انجام دی تھی اور سال 2018 میں اس کے خلاف پی ڈی ایکٹ نافذ کیا گیا تھا۔