میڑچل تالاب سے نوجوان کی نعش برآمد

   

حیدرآباد۔ 20 جولائی (سیاست نیوز) میڑچل پولیس اسٹیشن حدود میں واقع پداچیرو تالاب میں اتوار کی صبح ایک نوجوان لڑکے کی نعش برآمد ہوئی۔ پولیس نعش کو تالاب سے باہر نکالا گیا اور بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ منتقل کردیا۔ نوجوان کی شناخت 17 سالہ رام چرن ساکن پیرزادہ گوڑہ کے طور پر ہوئی۔ وہ 17 جولائی کو بونال تہوار میں شرکت کیلئے گیا تھا اور واپس نہیں آیا۔ 18 جولائی کو اس کے والد نے ملیڈی پلی پولیس میں گمشدگی کی شکایت درج کرائی تھی۔ میڑچل پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔ ش