حیدرآباد/2 مئی ( سیاست نیوز ) میڑچل پولیس نے غیر قانونی طور پر منتقل کئے جارہی شراب کو ضبط کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 8 لاکھ مالیتی شراب کو ضبط کرلیا گیا ۔ ایک آٹو ٹرالی میں غیر قانونی طور پر شراب منتقل کی جارہی تھی ۔ پولیس میڑچل کو اس دوران ایک خفیہ اطلاع حاصل ہوئی اور پولیس نے رائے پور پہونچکر آٹو ٹرالی پر نظر رکھی اور گاڑیوں کی تلاشی کے دوران یہ ٹرالی پولیس کے ہاتھ لگی ۔ جس میں 8 لاکھ روپئے مالیتی تقریباً 1873 شراب کی بوتلیں تھیں میڑچل پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔
