میڑچل میں آٹو الٹ جانے سے 14 خواتین زخمی

   

حیدرآباد ۔ یکم فبروری (سیاست نیوز) میڑچل میں ایک آٹو الٹ جانے کے نتیجہ میں 14 خواتین زخمی ہوگئیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ شیوا نامی آٹو ڈرائیور آج صبح میڑچل سے مسافرین کو لے کر جارہا تھا کہ میڑچل مین روڈ پر آٹو اچانک حادثہ کا شکار ہوگیا ۔ پولیس میڑچل نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔