میڑچل میں ائر کولر تیار کرنے والی فیاکٹری میں آگ لگنے کا واقعہ

   

حیدرآباد یکم / مئی ( سیاست نیوز ) ضلع میڑچل کے کونڈا پور ولیج میں ایرکولر تیار کرنے والی فیاکٹری میں آگ لگ گئی ۔ یہ واقع جمعہ کی دوپہر کو پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہیکہ پی بی سی کولر کمپنی میں آج آگ لگ گئی اور اسے دیکھ کر مقامی عوام نے پولیس کنٹرول کو آگاہ کیا ۔ کچھ ہی دیر میں فائر انجن عملہ جائے حادثہ پر پہونچ گیا اور دو گھنٹوں کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا گیا ۔ پولیس اس سلسلے میں مقدمہ درج کرلیا ۔