میڑچل میں ایک شخص کی خودکشی

   

حیدرآباد۔ میڑچل کے علاقہ میں ایک شخص کی مشتبہ خودکشی کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق 32 سالہ احمد خان جو رائیکل علاقہ کا ساکن تھا جمن خاں کا بیٹا تھا۔ احمد خان ایک کمپنی میں مزدوری کرتا تھا اور اسی کمپنی کے لیبر کیمپ میں رہتا تھا۔ 15 جون کو احمد خاں آخری مرتبہ دیکھا گیا جس کے بعد وہ کام پر بھی نہیں آیا اور نہ ہی ساتھی لیبروں سے اس کی ملاقات ہوئی۔ تشویش کا شکار ساتھی لیبروں نے اس کے کمرہ میں دیکھا تو کمرہ کا دروازہ بند تھا۔ جب دروازہ توڑ کر دیکھا گیا تو احمد خاں پھانسی پر لٹکا ہوا تھا۔ پولیس میڑچل نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔