میڑچل میں بیوی کے ہاتھوں شوہر کا قتل

   


حیدرآباد : میڑچل علاقہ میں پیش آئے ایک قتل کی واردات میں بیوی نے اپنے واچ مین شوہر کا بہیمانہ طور پر قتل کردیا ۔ پولیس کے بموجب 40 سالہ شام اپنی بیوی سروجا اور 3 بچوں کے ساتھ باپوجی نگر کالونی میں واقع ایک اراضی میں واچ مین کی حیثیت سے ملازمت کررہا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ واچ مین شام شراب کا عادی ہے اور آئے دن اپنی بیوی سے حالت نشہ میں جھگڑا کیا کرتا تھا ۔ /2 جنوری کو شام اپنے مکان پہنچ کر بیوی سے جھگڑا کیا اوراپنی کمسن بچی کو بھی زدوکوب کیا ۔ اپنے شوہر کی اذیتوں سے دلبرداشتہ ہوکر سروجا نے اس کے سر پر مسل سے حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا اور موقع واردات پر ہی ہلاک ہوگیا ۔ پولیس میڑچل نے اس سلسلہ میں ایک قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ۔