میڑچل میں خاتون کا قتل وینچر سے نعش برآمد

   

حیدرآباد : میڑچل کے علاقہ میں ایک مزدور خاتون کا قتل کردیا گیا۔ یہ خاتون 30 سالہ لکشمی 11 نومبر سے پراسرار طور پر لاپتہ تھی جس کی نعش کو آج میڑچل علاقہ میں واقع ایک وینچر سے دستیاب ہوئی۔ پولیس کے مطابق نرسمہا اور کمار پر پولیس نے شبہ ظاہر کیا۔ ان دونوں نے 11 نومبر کو لکشمی کو مزدوری کے کام پر اپنے ساتھ لے گئے تھے۔ لکشمی ہمیشہ اپنے پیروں میں چاندی کے کڑے پہنتی تھی اور جو موجود نہیں تھے۔ پولیس سمجھتی ہے کہ لکشمی کو جھاڑیوں میں لیجاکر اس کا قتل کیا گیا اور اس کے پیروں سے چاندی کے کڑے نکال لئے گئے۔ لکشمی چیگنٹہ منڈل کی متوطن تھی جو شوہر کی موت کی وجہ اپنے بچوں کی پرورش کے لئے محنت مزدوری کیا کرتی تھی۔ پولیس میڑچل نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔