میڑچل میں زیورات کی دوکان لوٹنے کی کوشش

   

ایک لٹیرا برقعہ پہنے ہوئے تھا ۔ حملہ میں مالک دوکان زخمی
حیدرآباد۔/20 جون، ( سیاست نیوز) گریٹر حیدرآباد حدود میں جویلری شاپ لوٹنے کی ناکام کوشش کی گئی ۔ نامعلوم افراد جن میں ایک برقعہ پوش تھا میڑچل میں جگدمبا جویلرس میں داخل ہوئے اور دوکان مالک پر چاقو سے حملہ کرکے زخمی کردیا ۔ اس دوران دو نامعلوم افراد نے دوکان مالک کو دھمکی دیتے ہوئے طلائی زیورات حوالے کرنے کہا تاہم مالک چالاکی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دکان سے باہر نکل گیا۔ اس دوران دوکان مالک کے بیٹے نے لٹیروں سے مزاحمت کی کوشش کی لیکن لٹیرے موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے۔ سارا واقعہ سی سی ٹی وی میں ریکارڈ ہوگیا اور سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔ زخمی دوکان مالک کا علاج جاری ہے۔ میڑچل کی مین روڈ پر دن دھاڑے یہ واردات پیش آئی اور ایسے واقعات سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ سارقوں، لٹیروں، قاتلوں اور غیر سماجی عناصر اور روڈی شیٹرس پر پولیس کا کنٹرول ختم ہوچکا ہے۔ میڑچل پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔ع