میڑچل میں سڑک حادثہ، میڈیکل طالبہ سمیت 2 افراد ہلاک

   

حیدرآباد۔ 17 ستمبر (سیاست نیوز) میڑچل کے علاقہ میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں دو افراد بشمول میڈیکل طالبہ ہلاک ہوگئی۔ میڑچل پولیس کے مطابق 20 سالہ اسلاوت انوشا جو میڑچل کے علاقہ گھن پور میں واقع میڈیکل کالج میں زیر تعلیم تھی اپنے ساتھی مہیشور ریڈی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر کالج سے کومپلی کی جانب جارہی تھی کہ اس دوران کنڈلہ کویا آکسیجن پارک کے قریب خوفناک حادثہ پیش آیا۔ ایک تیز رفتار لاری نے ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر دے دی۔ موٹر سائیکل پر سوار انوشا سڑک پر گرپڑی اور لاری نے اس کو روندھ دیا جبکہ شدید زخمی حالت میں مہیشور ریڈی کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ علاج کے دوران جانبر نہ ہوسکا۔ لاری ڈرائیور کی لاپرواہی کے سبب یہ حادثہ پیش آیا۔ پولیس نے لاری ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے۔ انوشا میڈیکل سال سوم کی طالبہ بتائی گئی ہے۔ ع