حیدرآباد۔/4 فروری، ( سیاست نیوز) میڑچل علاقہ میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا جس میں ماں نے بیٹے کے ساتھ زہر پی کر خودکشی کی کوشش کی۔ اس اقدام میں بچہ فوت ہوگیا۔ پولیس کے مطابق 30 سالہ ہیماوتی جس کا اس کے شوہر ہری رام یادو سے تنازعہ چل رہا تھا اور وہ دلبرداشتہ ہوگئی۔ ہیماوتی نے یکم فروری کو اپنے چھ سالہ لڑکے اے ابھیونش کے ساتھ ملکر زہر پی لیا۔ اس اقدام میں معصوم بچہ فوت ہوگیا جبکہ ہیماوتی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ میڑچل پولیس نے ماں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔ب