حیدرآباد ۔5 ۔ مئی(سیاست نیوز) میڑچل علاقہ میں پیش آئے آتشزدگی کے ایک واقعہ میں کیمیکل فیکٹری جل کر خاکستر ہوگئی جبکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بتایا جاتا ہے کہ شہر کے مضافاتی علاقہ میڑچل کے صنعتی علاقہ میں واقع کیمیکل فیکٹری میں اچانک آگ لگ گئی اور مقامی عوام نے پولیس کنٹرول روم کو اس سلسلہ میں آگاہ کیا ۔ وہاں کے عوام نے کیمیکل فیکٹری سے مسلسل دھواں نکلنے اور آگ کے سبب متعلقہ محکمہ جات کو آگاہ کرنے پر دو فائر انجن وہاں پہنچ گئے اور تین گھنٹوں کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ میڑچل پولیس نے بتایا کہ اس حادثہ میں 20 لاکھ روپئے سے زائد مالی نقصان کا اندازہ لگایا جارہا ہے۔