حیدرآباد 24 اگست (سیاست نیوز) میڑی پلی پولیس نے ایک شخص کو قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ وقارآباد ضلع سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ سواتی نے اپنے پڑوسی 27 سالہ مہندر ریڈی سے محبت کی شادی کی تھی۔ دونوں نے 20 جنوری 2024ء میں آریہ سماج میں شادی کی اور چند ماہ تک ان کے تعلقات اچھے تھے۔ بعد میں دونوں میں جھگڑے شروع ہوگئے۔ وقارآباد سے وہ حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ بوڈ اوپل کے بالاجی ہلز کالونی میں کرایہ کے مکان منتقل ہوگئے۔ سواتی پانچ ماہ حاملہ کی حاملہ تھی جس کا مہندر ریڈی نے گلا گھونٹ کر قتل کردیا اور اس کے ٹکڑے کرکے موسیٰ ندی میں پھینک دیا اور گھر والوں کو بتایا کہ سواتی نے خودکشی کرلی۔ سواتی کے گھر والوں کو شبہ ہوا اور اُنھوں نے میڑی پلی پولیس میں شکایت کی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا اور مہندر ریڈی کو گرفتار کرلیا۔ سواتی کے جسم کے ٹکڑے موسیٰ ندی میں تلاش کئے جارہے ہیں۔ مہندر ریڈی کو عدالتی تحویل میں دے دیا گیا۔ (ش)