کولمبو : فرانسیسی صدر ایمانوئل میکروں نے کل جمعہ 28 جولائی کو رات گئے بحران زدہ ملک سری لنکا کا ایک بہت مختصر لیکن ’تاریخی‘ دورہ کیا۔ یہ آج تک کسی بھی فرانسیسی صدر کا جنوبی ایشیا کی اس جزیرہ ریاست کا اولین دورہ تھا۔ سری لنکا کو کافی عرصہ سے بحرانی مالیاتی اور اقتصادی حالات کا سامنا ہے اور صدر ماکروں پاپوا نیو گنی کے اپنے دورے سے واپس فرانس لوٹتے ہوئے صرف دو گھنٹے کے لیے سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں رکے۔ سری لنکا کو کافی عرصہ سے بحرانی مالیاتی اور اقتصادی حالات کا سامنا ہے اور صدر ماکروں پاپوا نیو گنی کے اپنے دورے سے واپس فرانس لوٹتے ہوئے صرف دو گھنٹے کے لیے سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں رکے۔
