میکرون سے قریبی دوستیزیلنسکی نے فرانسیسی صدارتی طیارہ استعمال کیا

   

ٹوکیو : یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کا جمعہ کے روز جاپان کے شہر ہیروشیما میں منعقد ہونے والے جی 7 سربراہی اجلاس میں آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ تاہم اس اجلاس میں ان کی آمد کے طریقے کے حوالے سے بہت سے سوالات اٹھائے گئے، بہت سے مبصرین نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ زیلنسی فرانسیسی صدارتی طیارے میں سوار ہوکر جاپان کیوں پہنچے۔فرانسیسی فضائیہ کا ایک ‘‘ائیربس اے 330’’ انہیں پولینڈ کی سرحد سے پہلے سعودی عرب لے گیا جہاں انہوں نے جمعہ کو عرب سربراہی اجلاس سے خطاب کیا۔ اسی طیارے پر وہاں سے وہ جاپان اور ہیرو شیما پہنچ گئے۔تاہم اس سوال کا جواب اتنا مشکل نہیں۔ فرانسیسی صدارتی محل کے ذرائع نے اس کاجواب دیا ہے کہ زیلنسکی نے ہی اس کی درخواست کی تھی کیونکہ زیلنسکی میکرون کے قریبی دوست بھی ہیں ۔