میکرون کی اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات

   

پیرس : فرانس میں اتوار کو ہونے والے انتخابات میں پارلیمانی اکثریت کھو دینے کے بعد صدر ایمانویل میکرون ملک کی مرکزی اپوزیشن جماعتوں کے سربراہوں سے ملاقاتیں کررہے ہیں۔ صدارتی دفتر کے ذرائع کے مطابق یہ ملاقاتیں آج منگل اور چہارشنبہ کو الیزے پیلس میں ہوں گی۔ فرانس میں گزشتہ 30 برس کے دوران یہ پہلا موقع ہے کہ ملک کے صدر کے پاس پارلیمان میں اکثریت نہیں ہے۔ اتوار 19 جون کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں ماکروں کے اعتدال پسند اتحاد Ensemble نے پارلیمان کی کُل 577 میں سے 245 نشستیں حاصل کیں، جبکہ اکثریت کے لیے کم از کم 289 نشستیں درکار تھیں۔