پیرس ، 5 اکتوبر (یو این آئی) بی ایف ایم ٹی وی نے میکرون کی ریناسینس پارٹی کے ایک ذریعے کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے نئے وزیر اعظم سیبسٹین لیکورنو کو آج شام تک حکومت بنانے کی ہدایت دی ہے ۔ اسی ذریعے کے مطابق ، توقع ہے کہ لیکورنو کل صبح تک نئی فرانسیسی حکومت کی تشکیل کا اعلان کریں گے ۔