میکسویل پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد

   

چنڈی گڑھ:پنجاب کنگز کے آل راؤنڈر گلین میکسویل پر چنائی سوپر کنگز کے خلاف میچ کے دوران آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر ان کی میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ اور ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ دیا گیا ہے ۔میکسویل کو منگل کی رات نیو پی سی اے اسٹیڈیم میں پنجاب اور چنائی کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا قصوروار پایا گیا۔گلین میکسویل نے آئی پی ایل کوڈ آف کنڈکٹ آرٹیکل 2.2 (میچ کے دوران بدسلوکی اور بدنظمی) کے لیول 1 کے جرم کو قبول کر لیا ہے اور میچ ریفری کی سزاکو قبول کر لیا ہے ۔آئی پی ایل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی سطح 1 کی خلاف ورزی پر میچ ریفری کا فیصلہ حتمی ہے ۔قابل ذکر ہے کہ اس میچ میں پنجاب کنگز نے پریانش آریہ کی سنسنی خیز سنچری اور دباؤ میں نپی تلی گیندبازی کی بدولت چنائی سوپر کنگز پر 18 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔