میکسویل کی تیز ترین سنچری

   

نئی دہلی۔ آسٹریلیا کے سب سے خطرناک آل راؤنڈر گلین میکسویل نے چہارشنبہ کو دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں رواں ونڈے ورلڈ کپ کے لیگ میچ میں نیدرلینڈ کے خلاف 40 گیندوں میں سنچری مکمل کرتے ہوئے ونڈے ورلڈ کپ کی تاریخ کی تیز ترین سنچری اسکورکی۔ اپنی تیز رفتار اننگز کے ذریعہ انہوں نے جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم کا ونڈے ورلڈ کپ کی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ توڑ دیا، جنہوں نے سری لنکا کے خلاف اسی مقام پر اور اتفاق سے7 اکتوبرکو اسی پچ پر صرف 49 گیندوں پر تین ہندسوں کا اسکور عبورکیا تھا۔ میکسویل کی 40 گیندوں پر سنچری کی اننگز بالآخر 44 گیندوں پر 106 رنز پر ختم ہوئی ۔اس اننگز میں انہوں نے نو چوکے اور 8 چھکے لگائے ۔یہ ونڈے کرکٹ کی چوتھی تیز ترین سنچری ہے ۔ آسٹریلیا نے وارنر کی سنچری 104 رنز کے ساتھ 399/8 اسکور کیا۔