شارجہ۔اہم مقابلے میں بنگلور نے پنجاب کو 6 رنز سے شکست دی ۔کامیابی کیلئے 164 رنز کے نشانہ کے تعاقب میں پنجاب نے 158/6 رنز اسکور کئے ۔اگروال کی 57 رنز کی اننگز رائیگا ں گئی ۔ قبل ازیں گلین میکسویل (57) کی پانچویں نصف سنچری اور صرف39 گیندوں میں اے بی ڈی ویلیئرزکے ساتھ ان کے زبردست73 رنزکی شراکت سے رائل چیلنجرز بنگلور نے اتوارکے روز پنجاب کنگز کے خلاف اپنے آئی پی ایل میچ میں 20 اوورز میں سات وکٹوں پر164 رن کا چیلنجنگ اسکور بنایا۔میکس ویل نے اس آئی پی ایل کی اپنی پانچویں نصف سنچری مکمل کی ۔ انہوں نے 33 گیندوں پر 57 رنز میں تین چوکے اور چار چھکے لگائے ۔ ڈی ولیئرز نے 18 گیندوں پر23 رنز میں ایک چوکا اور دو چھکے لگائے ۔بنگلور کو ان کے اوپنروںکپتان وراٹ کوہلی اور دیودت پڈیکال نے68 رنزکا شاندار آغازدیا۔