آسٹریلیا کو 91/7 کے بعد میکسویل نے 293 پر فتح دلائی
ممبئی: گلین میکسویل نے آج ونڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی غیر معمولی ڈبل سنچری بنائی جو ٹارگٹ کا تعاقب کرتے ہوئے اور زیادہ اہمیت اختیار کرگئی۔آئی سی سی ورلڈکپ کے لیگ میچ میں افغانستان نے یہاں وانکھڈے اسٹیڈیم میں ٹاس جیت کر آسٹریلیا کے خلاف 291/5 کا عمدہ اسکور کیا۔ اوپنر ابراہیم زدران نے سنچری بنائی۔ وہ 129 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ افغانستان نےآسٹریلیا کیلئے 292 کا ٹارگٹ مقرر کیا۔ جوابی اننگز میں آسٹریلیا وقفہ وقفہ سے وکٹ کھوتا گیا ، یہاں تک کہ 91 پر ساتویں وکٹ کرگئی۔ تاہم کپتان پیاٹ کمنس کرس پر آئے اور مخصوص پالیسی کے تحت میکسویل کا ساتھ دیتے گئے۔ آسٹریلیا 19 گیندیں قبل 293/7 پر جیت گیا۔ میکسویل نے 21 چوکے اور 10 چھکے لگاتے ہوئے افغان بولنگ کو بے بس کردیا۔ان کو میچ ایوارڈ دیا گیا۔آسٹریلیا اس کامیابی کے بعد 12 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنلس کیلئے کوالیفائی ہوگیا جبکہ نیوزی لینڈ ، پاکستان اور افغانستان کے مساوی 8 ، 8 پوائنٹس ہیں۔