میکسیکن بحریہ کے جہاز کی پل سے ٹکر، دو افراد ہلاک

   

نیویارک، 18 مئی (یو این آئی) نیویارک میں ہفتہ کی شام میکسیکن بحریہ کا ایک جہاز یہاں بروکلین پل سے ٹکرا گیا، اس میں دو افراد ہلاک اور 19 زخمی ہو گئے ۔ نیویارک شہر کے میئر ایرک ایڈمز نے کہا کہ حادثے میں شامل میکسیکن بحریہ کا جہاز ‘کواؤتیموک’ تھا، جس میں 277 افراد سوار تھے ۔ اس میں چار افراد شدید زخمی ہیں۔ حادثہ تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا۔ پائلٹ کنٹرول کھو بیٹھا۔ تمام زخمی جہاز پر ہی تھے ، کوئی پانی میں نہیں گرا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ جولائی 2026 میں امریکہ کی 250ویں سالگرہ منانے کے لیے دوبارہ نیویارک آنے والاتھا۔ تصادم کے بعد نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ نے سوشل میڈیا پر لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ بروکلین پل کے قریب جانے سے گریز کریں کیونکہ تحقیقات جاری ہیں، ٹریفک بہت زیادہ ہے اور ہنگامی ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔ فی الحال، بروکلین برج کی تمام لین دونوں سمتوں میں بند ہیں۔