میکسیکو سٹی :میکسیکو میں نجی ہیلی کاپٹر گرنے سے پائلٹ سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ میڈیا کے مطابق دارالحکومت میکسیکو سٹی کے کویواکن علاقے میں گر کر تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر میں آگ بھڑک اٹھی۔اس حادثے میں 3 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ کو روانہ کردی گئیں۔ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تفتیش کی جا رہی ہے۔