میکسیکو سٹی : میکسیکو کے کولیما نامی شہر کی جیل میں قیدیوں کے درمیان ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک اور سات زخمی ہو گئے۔ خبر کے مطابق جیل میں قیدیوں کے درمیان ہنگامہ شروع ہو گیا جس میں اسلحے اور تیز دھار آلات کا استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک اور سات زخمی ہو گئے۔مقامی انتظامیہ نے اپنے بیان میں ہلاک شدگان کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے جبکہ جیل میں صورت حال قابو میں بتائی گئی ہے۔