میکسیکو سٹی : میکسیکو میں رواں سال کے آغاز سے ہی موثر رہنے والی گرمی کی لہر سے مرنے والوں کی تعداد 155 ہو گئی ہے۔میکسیکو کی پریس میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق ملک میں جہاں شدید گرمی موثر ہے وہاں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے وہیں ڈیموں میں پانی کی سطح کم ہو رہی ہے۔2024 کے آغاز سے اب تک ملک بھر میں انتہائی گرم موسم کی وجہ سے 155 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں سے زیادہ تر ویراکروز میں ہیں۔ریاستوں ویراکروز، تباسکو، تاماولیپاس، نیو لیون اور سان لوئس پوٹوسی میں درجہ حرارت 45 ڈگری سے تجاوز کر گیا۔ہیلتھ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق صرف 13 سے 18 جون کے درمیان زیادہ درجہ حرارت کی وجہ سے 30 افراد ہلاک ہوئے۔پریس میں بتایا گیا کہ سن اسٹروک کی وجہ سے تقریباً 2,567 افراد نے ہسپتالوں سے رجوع کیا۔بتایا گیا ہے کہ چلچلاتی گرمی 5 اکتوبر تک جاری رہے گی۔دوسری طرف، کچھ ریاستوں میں، بخارات کی شرح میں تیزی سے اضافے کی وجہ سے ڈیموں میں پانی کی سطح میں تیزی سے کمی آئی ہے۔