میکسیکو اور چلی نے عالمی عدالت سے غزہ میںاسرائیل کے جرائم کی تحقیقات کا مطالبہ کیا

   

Ferty9 Clinic

میکسیکو سٹی: میکسیکو اور چلی نے عالمی فوجداری عدالت سے کہا ہیکہ وہ اپنے دائرہ اختیار کے تحت غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے ممکنہ جرائم کے ارتکاب کی تحقیقات کرے ۔میکسیکو کی وزارت خارجہ نے میکسیکو اور چلی نے ریاست فلسطین کی صورتحال پر عالمی عدالت کی توجہ مبذول کراتے ہوئے اپنے دائرہ اختیار میں جرائم کے ممکنہ ارتکاب کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ میکسیکو اور چلی کی جانب سے یہ اقدام تازہ تشدد اور جنگی کارروائیوں اضافہ ، خاص طور پر شہری ٹھکانوں پر بمباری کے پیش نظر عدالت کے دائرہ اختیار کے تحت جرائم کے مبینہ مسلسل ارتکاب، خاص طور پر7 اکتوبر 2023 کے حملے کے بعد سے بڑھتی ہوئی تشویش کی وجہ سے کیا ہے ۔آئی سی سی کے روم اعلامیہ کے تحت رکن ممالک پراسکیوٹر سے ایسی صورتحال کا کیس بھیج سکتے ہیں جس میں عدالت کے دائرہ اختیار میں ایک یا زیادہ جرائم کا ارتکاب ہوا ہو، اور وہ پراسکیوٹر سے درخواست کرسکتے ہیں کہ وہ صورتحال کی تحقیقات کرے۔