میکسیکو سٹی : 2 جولائی ( ایجنسیز ) میکسیکو کی شمال مغربی ریاست سینالوا میں ایک ہائی وے پل کے قریب سے 20 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔پیر کے روز سرکاری دفتر استغاثہ کے مطابق چار نعشیںسڑک کے کنارے ملی ہیں جبکہ دیگر 16 نعشیںایک لاوارث گاڑی سے ملی ہیں۔حکام نے بتایا کہ تمام متاثرین میں گولیوں کے زخموں کے نشانات تھے۔تقریبا ایک سال قبل سینالوا کارٹل کے شریک بانی اسماعیل “ایل میو” زمبادہ کی مبینہ گرفتاری کے بعد سے علاقے میں تشدد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔زمباڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسے جیل میں قید منشیات کے سرغنہ جوکوئن “ایل چاپو” گوزمین کے بیٹے نے اغوا کیا تھا اور اس کی مرضی کے خلاف امریکہ لے جایا گیا تھا۔اس تنازعہ کی وجہ سے کارٹیل کے اندر جان لیوا لڑائی شروع ہو گئی ہے، جس نے ایل چاپو کے وفاداروں بشمول ان کے بیٹوں کو زمباڈا سے وابستہ حریفوں کے خلاف کھڑا کر دیا ہے۔