واشنگٹن ۔ 12 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) کانگریشنل مذاکرات کاروں نے امریکہ میں مزید کوئی شٹ ڈاؤن کو روکنے اور میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کیلئے ایک معاہدہ کیا ہے تاکہ گذشتہ ماہ جس طرح شٹ ڈاؤن نے ملک کی معیشت کو کمزور کردیا تھا اس کا اعادہ نہ ہوسکے۔ خصوصی طور پر ری پبلکنس یہ ہرگز نہیں چاہتے کہ امریکہ میں ایک اور شٹ ڈاؤن ہو۔ پیر کے روز انہوں نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے دیوار کی تعمیر کیلئے طلب کئے گئے 5.7 بلین ڈالرس کی خطیر رقم کے مقابلہ اس سے بہت کم رقم پر یعنی 1.4 بلین ڈالرس پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔ کانگریشنل ذرائع نے یہ بات بتائی۔ اس کا واضح مطلب یہی ہوا کہ دھاتی سلابس کی بجائے ایک کنکریٹ کی دیوار تعمیر کی جائے گی۔