میکسیکو سے امریکہ میں گھسنے کی کوشش پر 311 ہندوستانی ملک بدر

   

٭ میکسیکو نے ان 311 ہندوستانیوں کو ملک بدر کردیا جو امریکہ میں غیر قانونی طور پر گھسنے کی کوشش کر رہے تھے۔ان ہندوستانی شہریوں کو جن میں ایک خاتون شامل ہے، ابتداء میں میکسیکو کی مختلف ریاستوں میں محروس رکھا گیا، پھر ریاست ویراکروز میں جمع کرتے ہوئے ملک بدر کیا گیا۔ انہیں شہر ٹولوکا سے نئی دہلی کیلئے بوئنگ 747-400 طیارہ کے ذریعہ بھیجا گیا۔ (تفصیلی خبر صفحہ 4 پر)