میکسیکو: لاوارث کنٹینر سے تقریباً ایک سو تارکین وطن بازیاب

   

میسکیکو: یہ تارکین وطن گوئٹے مالا، ہونڈورس اور ایل سلواڈور سے آئے تھے اور انہیں حکام کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ ایک ماہ قبل بھی ٹیکساس میں اسی طرح کے واقعے میں پچاس سے زائد تارکین ایک ٹرک ٹریلر میں مردہ پائے گئے تھے۔میکسیکو کے حکام نے جمعرات کے روز بتایا کہ تقریباً ایک سو تارکین وطن کو میکسیکو کی ایک ہائی وے پر ایک مال بردار ٹریلر میں لاوارث چھوڑ دیا گیا تھا اور انہیں دم گھٹنے سے بچانے کے لیے باہر نکالنا پڑا۔میکسیکو کے حکام کے مطابق گوئٹے مالا، ہونڈورس اور ایل سلواڈور سے تعلق رکھنے والے 94 غیر ملکیوں، جن کے پاس کو ئی دستاویزات نہیں تھے، کو امیگریشن حکام کے حوالے کردیا گیا۔ ان میں کئی بچے بھی تھے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ تقریباً 100 مزید افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔یہ تارکین وطن امریکی سرحد کی طرف جارہے تھے اور بدھ کی رات انہیں مشرقی ریاست ویراکروز کی ایک شاہراہ پر لاوارث کنٹینر میں پایا گیا۔