میکسیکو: مسلح افراد کے حملے میں 13 پولیس اہلکار ہلاک

   

میکسیکو۔ 15 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی امریکی ملک میکسیکو کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ منشیات فروشوں کے 30 سے زائد مسلح افراد نے گھات لگا کر گشتی پولیس کے ایک گروپ پر حملہ کر کے کم از کم 13 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا ہے۔ یہ حملہ آور خودکار ہتھیاروں سے لیس تھے۔ ابھی تک ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نعشیں اْس ٹرک میں ہیں جسے حملے میں تقریباً تباہ کر دیا گیا تھا۔ حکام نے اس کی بھی تصدیق کی ہے کہ جوابی کارروائی کیلئے 40سے زائد کمانڈوز کو روانہ کر دیا گیا ہے۔ پولیس اہلکاروں کی ہلاکت گیلیا کے خطرناک قصبے کے قریب ہوئی ہے۔ میکسیکو میں پولیس پر یہ حملہ خوفناک ترین قرار دیا گیا ہے۔