میکسیکو ممکنہ امریکی ٹیرف کیلئے تیار

   

میکسیکو سٹی: میکسیکو کے وزیر اقتصادیات مارسیلو ایبرارڈ نے منگل کے روز کہا کہ مقامی کاروباروں کو ممکنہ امریکی ٹیرف سے بچانے کیلئے اقدامات پر تیزی سے کام کیا جا رہا ہے ۔میڈ ان میکسیکو (ہیکو این میکسیکو) سرٹیفیکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ، ایبرارڈ نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد منصفانہ مسابقت کو یقینی بنانا اور ناروا تجارتی طریقوں کو روکنا ہے ۔انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہم میکسیکن کمپنیوں کی مدد کے پروگرام کو تیز کر رہے ہیں جو برآمد، مسابقت اور اختراع پسندی پر مرکوز ہے ۔ ایبرارڈ نے کہا کہ میکسیکو کی حکومت صنعتوں کے سرکردہ رہنماؤں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے تاکہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اپریل میں بڑے پیمانے پر ٹیرف بڑھانے کی دھمکی کا جواب تیار کیا جا سکے ۔


کیوے یگوئی جبریل دوبارہ کیمرون پارلیمنٹ کے اسپیکر منتخب
یاؤنڈے: کیمرون کی حکمران جماعت کیمرون پیپلز ڈیموکریٹک موومنٹ کے سینئر رکن یگوئی جبریل کو منگل کے روزدوبارہ ملک کی قومی اسمبلی کا اسپیکر منتخب کر لیا گیا۔ایوان زیریں کے مکمل اجلاس کے دوران، کیو کو 137 میں سے 125 ووٹ ملے ، جب کہ دیگر 12 ووٹ مسترد کر دیے گئے ۔ 1940 میں پیدا ہونے والے کیوے 1992 سے ایوان کے اسپیکر ہیں۔