میکسیکو: میٹرو حادثہ ، مہلوکین کی یاد میں تقریب

   

میکسیکو سٹی : میکسیکو میں میٹرو حادثہ میں مرنے والوں کی یاد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب سیکڑوں افراد نے جائے حادثہ پر جمع ہو کر مرنے والوں کی یاد میں موم بتیاں جلائیں۔اس موقع پر مرنے والوں کے لواحقین نے اپنے عزیزوں کو یاد کیا۔ یاد رہے کہ پیر کے روز پیش آئے اس حادثہ میں 25 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔