میکسیکو سٹی، 6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) شمالی میکسیکو میں ایک امریکی خاندان کی تین خواتین اور تین بچوں سمیت کم از کم نو افراد کا ایک منشیات اسمگلر گروہ نے گھات لگا کر حملہ کر کے قتل کر دیا ۔ افسروں نے کہا کہ خاندان کے سبھی افراد چہوا اہو اسٹیٹ میں رہتے تھے اور امریکی شہری تھے ۔ سبھی افراد پیر دوپہر کو چہواہوا سے سونورا اسٹیٹ کی طرف دو گاڑیوں سے جا رہے تھے کی کہ کے ایک اسمگلر گروہ نے ان پر حملہ کر دیا۔میکسیکو کے صدر اینڈریس مینول لوپیز اوبرادور نے اس واقعہ پر کہا‘‘ خاندان شاید غلطی سے ایک مجرمانہ گروہ کا شکار بن گیا جو علاقے کو اپنے قبضے میں کرنے کے لئے جنگ کر رہے ہیں ’’۔موصول اطلاع کے مطابق اسمگلروں کے گروہ کی طرف سے ان کی گاڑیوں پر فائرنگ کی گئی جس کی وجہ سے نو افراد کی موت ہو گئی اور بعد میں ان کی گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی ۔ حملے میں چھ بچے زخمی بھی ہوئے ہیں ۔