میکسیکو میں ایک چھوٹاخانگی طیارہ گر کر تباہ

   

میکسیکو سٹی : میکسیکو کی ریاست کوہویلا میں گر کر تباہ ہونے والے چھوٹے طیارے پر سوار 4 افراد ہلاک ہو گئے۔انڈر سیکرٹریٹ آف سول پروٹیکشن کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق، چھوٹ طیارے نے برونسویل ہوائی اڈے، ٹیکساس سے اڑان بھری تھی، جو گوادیلوپے ہوائی اڈے کے قریب خالی اراضی پر گر کر تباہ ہو گیا۔حادثے میں 2 بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں ماتاموروس شہر کے سابق میئر بھی شامل ہیں۔