میکسیکو میں بس حادثہ،13افراد ہلاک

   

میکسیکو سٹی ،6دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) میکسیکو صوبہ چہواہوا میں جمعرات کو مسافربردار ایک بس پل کے بیم سے جا ٹکرائی جس سے کم از کم 13 افراد کی موت ہو گئی اور 50 دیگر زخمی ہو گئے ۔ اے ڈی این 40 براڈکاسٹر کے مطابق یہ حادثے دیلسیاس ۔سوسیلو شاہراہ پر پیش آیا۔ مقامی میڈیا کی مختلف رپورٹوں کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ بس پل کے بیم سے ٹکرا جانے کے بعد پلٹ گئی جسکی وجہ سے بس میں سوار مسافر شدید زخمی ہو گئے ۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ 10 افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ 32 افراد کو ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا جن میں تین افراد زخموں سے جانبر نہ ہوسکے۔ میکسیکو میں ہر سال تقریبا چار لاکھ سڑک حادثات ہوتے ہیں جس میں تقریبا 16 ہزار افراد کی موت ہو جاتی ہے ۔