میکسیکو میں بس حادثہ18 افراد ہلاک

   

میکسیکو سٹی: بس حادثہ میں 18 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق میکسیکو میں مہاجرین کی بس کو حادثہ پیش آگیا، جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 18 افراد ہلاک جبکہ 27 شدید زخمی ہو گئے جن کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی میکسیکو میں مہاجرین بس کے ذریعے غیر قانونی طریقہ سے امریکہ، میکسیکو بارڈر پر جا رہے تھے کہ راستے میں تارکین وطن کی بس الٹنے کی وجہ سے حادثہ پیش آگیا۔ بس میں وینزویلا اور ہیٹی کے تارکین وطن سوار تھے۔ حکام کے مطابق واقعہ میکسیکو کے جنوب میں پیش آیا۔ مرنے والوں میں 13 مرد اور دو خواتین اور 3 بچے شامل ہیں جبکہ 27 زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔


امریکی خام تیل کی
قیمت میں مزید کمی
نیویارک: امریکی خام تیل کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے، فی بیرل 81 ڈالر 80 سینٹ کا ہوگیا ہے۔ برینٹ کی قیمت کم ہو کر 83ڈالر 63سینٹ فی بیرل ہوگئی ہے۔ دوسری جانب عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی بڑی کمی کا امکان ہے۔ عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد مقامی سطح پر پٹرول کی قیمت میں 38 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔