میکسیکو میں حقوق انسانی نگران کار کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا

   

میکسیکو سٹی 25 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) میکسیکو میں حقوق انسانی کے ایک نگران کار اور ان کے فرزند کو جنوبی ریاست گویریرو میں گولی مار کر ہلاک کردیا گیا ۔ کہا گیا ہے کہ ایک سال کے عرصہ میں میکسیکو میں حقوق انسانی کے کارکن کو موت کے گھاٹ اتاردینے کا یہ چوتھا واقعہ ہے ۔ کہا گیا ہے کہ یہ کارکن اپنے فرزند کے ساتھ گھر کی سمت واپس ہو رہے تھے کہ انہیں اور ان کے فرزند کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا ۔