میکسیکو میں خاتون کے ہاتھوں دو اسرائیلی ہلاک

   

Ferty9 Clinic

لندن۔27 جولائی۔(سیاست ڈاٹ کام) میکسیکو میں ایک خاتون نے چہارشنبہ کے روز دارالحکومت میکسیکو کے جنوب میں واقع ایک تجارتی مرکز میں فائرنگ کرکے دو اسرائیلی موت کے گھاٹ اُتاردیے۔’العربیہ ‘کے مطابق پیڈریگل آرٹز نامی تجارتی مرکز میں موجود سوچی یشورون بنجامن اور اس کے ساتھی آزولے آلون پر فائرنگ کی اور دونوں کو ہلاک کردیا۔ فائرنگ کے بعد وہ اپنے ایک مرد ساتھی سمیت وہاں سے فرار ہوگئی۔