میکسیکو میں دو مسلح گروہوں کے درمیان تصادم، 14 ہلاک

   

میکسکوسٹی ۔یکم ؍ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) میکسیکو میں پولیس اور ایک مسلح گروہ کے درمیان جھڑپوں میں کم از کم 14 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ میکسیکو کی شمالی ریاست کواہوئلا کے حکام کا کہنا ہے کہ بھاری اسلحے سے لیس اس گروہ کے ہمراہ پک اپ ٹرک بھی تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس گروہ کے خلاف پولیس نے فیصلہ کن کارروائی کی۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق اس واقعے میں ہلاک ہونے والوں میں مسلح گروہ کے دس ارکان اور چار پولیس اہلکار شامل ہیں۔