میکسیکو میں دھماکہ، چار افراد ہلاک، 10 زخمی

   

میکسیکو سٹی ۔ 7 ڈسمبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) میکسیکو کی پوئبلا ریاست میں دھماکہ ہونے سے کم از کم چار افراد ہلاک اور 10 دیگر زخمی ہو گئے ۔ میکسیکو کی اخبار ایل سول ڈی کے مطابق تمام زخمیوں کو پوئبلا کے ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا ہے ۔ مہلوکین کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ اخبار کے مطابق خدشہ ہے کہ بارود یا پٹاخوں کے پھٹنے کی وجہ سے یہ دھماکہ ہوا ہو گا ۔ ابھی تک واقعہ کے سلسلے میں کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا ۔ میکسیکو میں پٹاخوں کی وجہ سے دھماکے ہونا عام بات ہے۔ یہاں ہر تہوارآتش بازی کے ساتھ منایا جاتا ہے ۔ ایک ہفتے قبل ہی نزدیکی شہر تلتے پیک میں پٹاخوں کے ایک غیر قانونی گودام میں دھماکے ہونے سے ایک نوجوان اور ایک بچے کی موت ہو گئی تھی ۔ اس میں گردونواح کے مکان بھی جل کر خاکستر ہو گئے تھے ۔