میکسیکو میں زلزلہ، 5ہلاک

   

میکسیکو سیٹی ۔میکسیلو کے جنوبی علاقے میں 7 اعشاریہ 4 شدت کے زلزلے میں پانچ لوگوں کے ہلاک اور ۳۰ لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے ۔ زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی۔ زلزلے کی شدت کے باعث بلند عمارتیں لرز گئیں۔میکسیکو سیکیورٹی اور سیول پروٹیکشن سیکرٹریٹ کے ذریعہ چار اموات کی اطلاع ملی ہے ۔ پانچویں موت کی اطلاع اوکاسا کے گورنر الیجینڈرو مرات نے دی۔اواکساکا زلزلے کا مرکز واقع تھا۔ قومی شہری تحفظ اتھارٹی نے کہا کہ 30 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔زلزلے کے جھٹکوں سے خوفزدہ ہو کر اسپتالوں سے ڈاکٹرز، نرسیں اور مریض بھی باہر نکل آئے ۔ کچھ افراد جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور زار و قطار روتے نظر آئے ۔ زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ بعض مقامات پر سڑکوں پر گڑھے پڑگئے ۔ 2017 میں میکسیکو میں سات اعشاریہ ایک شدت کا زلزلہ آیا تھا جس سے 335 افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔