میکسیکو میں طیارہ حادثہ دو افراد ہلاک

   

میکسیکو سٹی، 11فروری (سیاست ڈاٹ کام) میکسیکو میں اتوار کو دو نشستی طیارہ کے حادثہ کا شکار ہوجانے سے دو لوگوں کی موت ہوگئی۔ سیسنا سی۔ 150نامی طیارہ راجدھانی میکسیکو سٹی سے تھوڑی دور پر حادثہ کا شکار ہوا۔یونیورسل نیوز ویب سائٹ کے مطابق یہ طیارہ ایک مقامی طیارہ اڑانے کی تربیت دینے والے اسکول کا تھا اور اس نے میکسیکن سٹی سے تقریباََ چالیس میل دو رجنوب۔ مغرب میں واقع ایٹی جاپان میونسپل کارپوریشن کے نزدیک ایرو ڈروم سے پرواز کی تھی۔ طیارہ نے پرواز کے بعد محض دو کلومیٹر کی دوری طے کی تھی کہ یہ اچانک گر گیا اور اس میں آگ لگ گئی جس سے دو لوگوں کی موت ہوگئی۔ویب سائٹ کے مطابق حادثہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔