میکسیکو میں فائرنگ، پانچ افراد ہلاک ، متعدد زخمی

   

میکسیکو سٹی، 17 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) میکسیکو میں مشہور کیریبین ریزورٹ ‘کینکن’ کے ایک بار میں نامعلوم مسلح افرادنے جمعہ کو فائرنگ کی جس میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بدمعاشوں نے جمعہ کی شب 11.30 بجے دھماکے کے بعد ‘لا ککا’ کلب میں لوگوں پر فائرنگ کی، جس کی وجہ سے کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے اور کئی افراد زخمی ہو گئے ۔عینی شاہدین نے پولیس کوبتایا کہ اس واردات کو انجام دینے کے بعد تین سے پانچ بدمعاش ایک گاڑی سے فرار ہو گئے ۔ فائرنگ کا یہ واقعہ سیاحتی مقام کے ہوٹل ایریا سے تقریبا 13 کلومیٹر کے فاصلے پر ہوا۔