میکسیکو میں فائرنگ، 6 افراد کی موت، 5 زخمی

   

میکسیکو سٹی 29 دسمبر (ژنہوا) میکسیکو میں صوبہ گوانزواٹو کے یویرآنگٹو شہر میں فائرنگ کے تبادلے میں چھ افراد کی موت ہو گئی اور پانچ دیگر افراد زخمی ہو گئے ۔ مقامی میڈیا کے مطابق اسلحہ برداروں نے ہفتہ کو علی الصبح سوا تین بجے وسطی یویرآنگٹو میں برلاڈیرو کے قریب ایک گیس اسٹیشن پر ایک بڑی بھیڑ پر فائرنگ کی ، جس میں چھ افراد ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے ۔یویرآنگٹو کے میئر دفتر نے بیان جاری کرکے کہا کہ مقامی پولیس نے پانچ افراد کی لاشیں اور چھ دوسرے لوگوں کو زخمی حالت میں پایا۔ زخمیوں میں سے ایک شخص کی اسپتال لے جاتے وقت موؤت ہوگئی۔ باقی پانچ زخمیوں کااسپتال میں علاج چل رہا ہے ۔میئر دفتر کے بیان میں کہا گیاہے کہ ‘‘ حکومت نے فوری طور پر تحفظ کو مستحکم بنانے کے لئے ریاستی حکومت سے سیکورٹی فورسز کے 60 اراکین کو بھیجنے کی اپیل کی ہے ’’۔