میکسیکو میں قتل ہونے والی خواتین کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

   

میکسیکو ۔26 مئی ۔( سیاست ڈاٹ کام ) میکسیکو میں گزشتہ پانچ برس کے دوران کسی بھی ایک ماہ کے مقابلے میں اپریل میں سب سے زیادہ خواتین کو قتل کیا گیا ہے۔ عوامی سلامتی کے ادارے کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ333 خواتین کو ہلاک کیا گیا۔ چند ماہ قبل بھی خواتین کے خلاف تشدد میں اضافے اور خاص طور پر وحشیانہ طریقے سے قتل کے واقعات نے میکسیکو میں غم و غصے کا طوفان جنم دیا تھا۔