٭ میکسیکو میں منشیات کے مختلف مافیا گروپوں میں جاری خونریز لڑائیوں کے درمیان اواپان علاقہ میں ایک پل سے لٹکتی ہوئی 9 نعشیں دستیاب ہوئی ہیں۔ جالسکو نیوجنریشن کارنل نے ان افراد کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کی ہے اور لٹکتی ہوئی نعشوں کے ساتھ لٹکائے گئے بیانر پر درج پیغام کے ذریعہ مریضوں کو سنگین عواقب کی دھمکی دی گئی ہے۔ دیگر 10 مسخ شدہ نعشیں قریبی علاقہ میں دستیاب ہوئی تھیں جو دفن کردی گئی ہیں۔
