میکسیکو میں مسلح جھڑپیں، 15 افراد ہلاک

,

   

Ferty9 Clinic

* میکسیکو سٹی : کم از کم 15 افراد میکسیکو کی فوج اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں ریاست کے جنوبی علاقہ گیریرو میں ہلاک ہوگئے۔ عہدیداروں نے کہا کہ فائرنگ کے اس تبادلہ کی خبر اور علاقہ ٹیپو چیکا میں مسلح حملہ آور افراد کے گروپ کی موجودگی کی اطلاع ایک ہنگامی ٹیلیفون کال کے ذریعہ دی گئی۔ خبر کے بموجب جو رابرٹو الواریز ہیریڈیا نے جاری کی ہے جو فوج کے ریاست گیریرو میں ترجمان ہیں، کہا کہ مسلح افراد نے فوج پر حملہ کیا اور اس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔ چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی جن ہوا نے یہ خبر جاری کی ہے۔ خبر کے بموجب اس واقعہ سے ایک دن قبل مسلح حملہ آوروں نے 15 پولیس عہدیداروں کو گھات لگاکر حملہ کرتے ہوئے مغربی وسطی ریاست میتو اکان میں ہلاک کردیا تھا۔ گیریرو میکسیکو کی ایک ریاست ہے جہاں بڑے پیمانہ پر تشدد اور منشیات کی سرگرمیاں پائی جاتی ہیں۔ 20 مسلح گروپ ریاست میں سرگرم ہیں۔ ان میں برادری کی پولیس ، خود حفاظتی گروپس اور منشیات کے فروخت کنندے شامل ہیں۔