میکسیکو میں مسلح حملے ، 6 افراد ہلاک

   

میکسیکو سٹی : میکسیکو کی ریاست سونورا میں ایک پارٹی پر مسلح حملے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 26 زخمی ہوگئے جن میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے۔شمالی میکسیکو کی ریاست سونورا کے شہرسیوداد اوبرے گون میں منعقدہ ایک پارٹی پر مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔بتایا گیا ہے کہ حملے میں 6 افراد ہلاک اور 26 زخمی ہوئے جن میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے۔مرنے والوں میں سے 2 کی عمریں 18 سال سے کم تھیں اور زخمیوں میں 5 بچے بھی شامل ہیں۔پراسیکیوٹر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قتل اور دیگر الزامات میں مطلوب ایک کارٹیل ممبر کو حملے میں نشانہ بنا کر مارا گیا۔بتایا گیا ہے کہ حملہ آور فرار ہو گئے۔